ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شام میں ترک فضائیہ کی کارروائی، داعش کے 65جنگجو ہلاک

شام میں ترک فضائیہ کی کارروائی، داعش کے 65جنگجو ہلاک

Mon, 23 Jan 2017 17:03:26    S.O. News Service

دمشق23جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں شمالی شام میں داعش کے65جنگجو مارے گئے ہیں۔ ترک فوج نے پیر کے دن بتایا کہ یہ کارروائی شامی باغیوں کے تعاون سے کی گئی، جس دوران داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پانچ ماہ قبل انقرہ حکومت نے ملکی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں عسکری کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد داعش اور دیگر جہادی تنظیموں کے کارکنوں کوترکی میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔ اس کارروائی کے دوران جنگجوؤں کے زیر قبضہ شمالی شامی شہر الباب کا کئی ہفتوں سے محاصرہ بھی جاری ہے۔


Share: